مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے اپنے پروردہ دہشت گردوں کے بارے میں کہا ہے کہ دہشت گرد رہنماؤں کو دنیا میں ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے ان خیالات کا اظہار کابل کے غیر اعلانیہ دورے کے بعد افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ایک پریس بریفنگ میں کیا ۔
ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکہ یا اس کے دوستوں کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد رہنماؤں کو دنیا میں کسی بھی جگہ نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ خود وہابی دہشت گرد گروہوں کو سعودی عرب کے ساتھ ملکر تشکیل دیتا ہے اور ان کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے پھر ان کے خلاف کارروائی کے لئے سعودی رعب کے ساتھ ملکر میدان میں آجاتا ہے۔ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائيل کا شوم مثلث اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے اپنے پروردہ دہشت گردوں کے بارے میں کہا ہے کہ دہشت گرد رہنماؤں کو دنیا میں ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔
News ID 1865467
آپ کا تبصرہ